پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے

پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے
ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہ گزشتہ رات پاکستان نے ایک کرکٹ میچ میں انڈیا کو پچھاڑ دیا ، یہ انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے حوالے بات کرنے کے لیے اچھا وقت نہیں ہے.بھارت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اورپاکستان کےباہمی تعلقات لازوال ہیں، سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا،سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانےکیلئے پاکستان پرعزم ہے،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں. پاکستان ہمیشہ اپنے مخلص دوستوں کو یاد رکھتا ہے. انہوں نے کہا60کی دہائی میں پاکستان ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا، قومی ایئرلائن پی آئی اے اس وقت کی بہترین ایئر لائن تھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔