کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے، امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 43 پیسے سستا ہوکر 220.41 روپے پر بند ہوا ہے۔ آج بروز منگل بھی کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے اور کمی کے بعد اب تک ڈالر 66 پیسے سستا ہوکر 219 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1ڈالر 222 روپے 90 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔