نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بڑی خبر آ گئی

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بڑی خبر آ گئی
کم آمدن والے افراد کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر دینے کا منصوبہ، محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے انفراسٹرکچر کیساتھ گھروں کی تعمیر کے لیے بھی اجازت مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے گھروں کی تعمیر کے لیے محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق این ایل سی اور ایف ڈبلیو او اب اسکیم کے انفراسٹرکچر کیساتھ گھر بھی بنائے گی۔ اس سے قبل این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو صرف ڈویلپمنٹ کا کام دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 10 ہزار یونٹس کی تعمیر کرے گی۔ لاہور میں 700 سے زائد یونٹس رائے ونڈ کے مقام پر بنائے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔