کراچی (پبلک نیوز) جہازوں کی خریداری سے قبل چیئرمین پی این ایس سی اچانک تبدیل، شکیل منگریجو چیئرمین ای او بی آئی تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چئیرمین شکیل احمد منگریجو کو تین سال کے لیے چئیرمین پی این ایس سی مقرر کیا گیا تھا۔ پی این ایس سی میں اس وقت 100 ملین ڈالر کی لاگت کے تین بڑے بحری جہاز کی خریداری ہونے جارہی ہے۔ نامعلوم وجوہات پر چئیرمین پی این ایس سی کو تبدیل کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ جہازوں کی خریداری کے لیے منظور نظر چئیرمین کی تعیناتی عمل میں ہے۔ سیکریٹری وزارت بحری امور کو ایک بار پھر قائم مقام چیئرمین کا چارج دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری رضوان احمد اس سے قبل ریکارڈ دو سال قائم مقام اضافی چارج پر کام کرتے رہے ہیں۔ 2 سال قبل 2جہازوں کی خریداری سیکریٹری کے اضافی چارج کے دوران انجام پائی۔