’’اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائیگا‘‘

’’اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائیگا‘‘
ملتان ( پبلک نیوز) دودھ کی پیداوار کم ہے اس لئے دودھ مہنگا ہے ٗ 40 ارب روپے لائیو سٹاک کیلئے مختص کئے ہیں ٗ ایک دو سال میں تبدیلی نظر آئیگی ٗ پاکستان میں اس سال گندم کی پیداوار کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا ٗ 25 کروڑ ڈالر دودھ اور چیز کی ایکسورٹ سے کما سکتے ہیں ٗ 20 فیصد گندم اگر ضائع ہو تو پاکستان کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے ٗہماری کوشش ہے کہ 8 ملین ٹن مکئی ہم اگاتے ہیں ٗ اس کو ہم 25 ملین ٹن کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملتان میں کسان کارڈ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک میں اس وقت ہم دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہیں ٗ میانوالی اور کالا باغ میں چھ ارب ٹن پوٹاشیم ہے ٗ ہم نے کبھی اس کو نکالنے کی کوشش نہیں ٗ ہزارہ میں فاسفیٹ ہمارے پاس 27 ملین ٹن ہے ٗ ہم یہ کوشش کریں کہ اپنی کھادوں کیلئے جو مٹیریل استعمال ہوتا ہے وہ یہیں سے کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے چاہتے کہ ہمارے کسانوں کی آمدنی دگنی ہو جائے ٗ کسان جب خوشحال ہو گا تو وہ اپنی زمین پر پیسہ لگائے گا ٗ اس کی اور پیداوار بڑھے گی ٗ اس کیلئے ہم نے کوشش کرنی ہے کہ اس کی آمدنی دگنی ہو ٗ ہماری سیریل پروڈکشن مکئی ٗ گندم اور چاول کی پیداوار دگنی کرنی چاہیے ۔انشا اللہ ہم جو قدم اٹھانے لگے ہیں اس کے بعد ہماری کوشش ہے کہ کبھی امپورٹ نہ کرنی پڑے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دوائیوں کیلئے پودے جو پاکستان میں اگ سکتے ہیں وہ بھی یہیں اگانے چاہئیں ٗ فروٹ اور ویجیٹل کیلئے زبردست موسم ہے ٗ ہم ان کی پیداوار 5 گنا بڑھا سکتے ہیں ٗ دالیں دگنی اگا سکتے ہیں ٗ فشریز اور پرونز کی پیداوار دگنی کر سکتے ہیں ٗ ملتان میں سیم کے علاقے ہیں وہاں پر ہم پرونز کی پروڈکشن کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News