کراچی (پبلک نیوز) کورونا وائرس کی تیسری لہر، جامعہ کراچی نے 17 مئی تک فزیکل کلاسز بند کر دیں۔ جامعہ کراچی کے تمام شعبوں میں آن لائن کلاسز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔
جامعہ کراچی کے رجسٹرار کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی کی محمود حسین لائبریری طلبہ کے لئے بند رہے گی۔ جامعہ کراچی کا پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈرائیورز، سیکورٹی گارڈ اور دیگر ملازمین معمول کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ رئیس کلیہ کو ہفتے میں دو روز ہر شعبے میں اساتذہ کو بلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
رجسٹرار جامعہ کراچی کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی دفاتر کے سربراہ کی صوابدید پر مطلوبہ ملازمین کی حاضری ہوگی۔