کراچی : سینٹرل جیل میں قید 248 قیدی گریجویٹ ہوگئے

prisoners of khi jail graduated
کیپشن: prisoners of khi jail graduated
سورس: google

(ویب ڈیسک ) سینٹرل جیل کراچی میں قید 248 قیدوں نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

  قیدیوں میں گریجویشن کی ڈگری صوبائی وزیر جیل خانہ جات،ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری نے تقسیم کیں۔  اسناد کی تقسیم کی تقریب میں جیل افسران بھی موجود تھے۔

اسناد کی تقسیم کی تقریب سینٹرل جیل کراچی میں منعقد ہوئی۔   گریجویشن مکمل کرنے والے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ قیدیوں نے آئی ٹی ڈپلومہ،گرافکس کے علاوہ مختلف زبانوں میں گریجویشن مکمل کی۔

قیدیوں نے چینی اور عربی زبان سمیت دنیا کی دیگر  زبانوں میں گریجویشن کی ڈگری وصول کی۔  یہ کورسز اور ڈگری پروگرام الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کروائے گئے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات اور ورکس اینڈ سروسز سندھ علی حسن زرداری نے کہا کہ  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے ویژن کے تحت جیلوں کو اصلاح گھر میں تبدیل کررہے ہیں۔ روایتی جیلوں کے تصور کو ختم کریں گے۔ قیدیوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنائیں گے۔  ہماری جیلوں میں قیدی ہی قیدیوں کو پڑھا لکھا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو مختلف کورسز اور ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں۔  پارٹی قیادت کی ہدایت اور پارٹی منشور پر عمل پیرا ہوکر عوام کی خدمت کریں گے۔

Watch Live Public News