عمران خان 28ستمبر کے مزید7مقدمات میں گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل

عمران خان 28ستمبر کے مزید7مقدمات میں گرفتار،اڈیالہ جیل منتقل
کیپشن: عمران خان کو 28ستمبر کے مزید4مقدمات میں گرفتار کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک: عمران خان مزید 7 مقدمات میں گرفتار۔اڈیالا جیل میں 28 ستمبر کے مقدمات کی سماعت کے  دوران پراسیکیوشن نے مزید جسمانی  ریمانڈ نہیں مانگا تو پولیس نے نئی گرفتاری ڈال دی جبکہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق مجموعی طور پر 7 مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری ڈال کر جوڈیشل کیا گیا۔ عمران خان اب جوڈیشل ہوتے ہی جیل پولیس کی حراست میں آگئے۔

 یادرہے عمران خان کے سیل 4 کو تھانہ نیوٹاون ڈکلئیرکرکے اس پر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی جو اب ہٹا لی گئی ہے۔

عمران خان  اب واپس اڈیالہ جیل پولیس کی حراست میں آگئے۔ جیل رولز کے تحت اب عمران خان سے ملاقات ممکن ہوسکے گی۔

قبل ازیں اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 28ستمبر اور 5اکتوبر کے دیگر 6 مقدمات میں بھی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

سابق وزیراعظم کا 6 مقدمات میں 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا، تمام تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت میں پیش کیں۔

عمران خان کی مقدمات میں گرفتاری

اس سے قبل عمران خان کی 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے 6 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی تھی جبکہ 24 نومبر احتجاج کے 28 مقدمات میں تاحال گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر احتجاج کے 7 کیس درج ہیں۔

تھانہ نیو ٹاؤن کیس

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو ٹاؤن کیس بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش مکمل ہوگئی لہٰذا اب مزید جسمانی ریمانڈ نہیں لیا جائے گا۔

عمران خان کے نیو ٹاؤن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی۔ تفتیشی افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیو ٹاؤن کیس میں تفتیش مکمل ہوگئی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

Watch Live Public News