گجرات میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنیکا اعلان

گجرات میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنیکا اعلان

گجرات (پبلک نیوز) شہر میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے خطرہ کے پیش نظر تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر نئے احکامات جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔ گجرات نئے احکامات کے مطابق ضلع بھر کے تمام سکولز کل بروز منگل سے بند رہیں گے،

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ پنجاب کے پچیس اضلاع میں پہلے ہی تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔