محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا
لاہور: ( پبلک نیوز) ہوا کے زیادہ دبائو کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے 2 مئی 2022ء کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ بلا ضرورت سورج کی روشنی میں جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی، ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور اسلام آباد انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکام کی جانب سے طبی عملے کو الرٹ کرنے اور ریسکیو محکموں کو ضروری سہولیات جیسا کہ ہیٹ سٹروک مراکز کو فعال رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو مسافروں کو ٹائروں میں ہوا کے پریشر اور گاڑیوں کو زیادہ گرم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ زرعی وڈیری کسانوں کو گرمی اور پانی کے حوالے سے ضروری رہنمائی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ https://twitter.com/pmdgov/status/1518529534861135872?s=20&t=xLJvG8RDktZ23TcZ65YdVg دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اور جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چکوٹھی 05، حرامین 02، سکردو اور بابوسر 02 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد، دادو 46، جیکب آباد، موہنجو داڑو، خیرپور، چھور، روہڑی، پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔