لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ انتخابات سے نہیں ڈرتی، انتخابات سےوہ ڈرتےہیں جواپنی حکومت میں ضمنی انتخاب ہارجائے، عوام کی طاقت آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں،عوام کی جعلی حکومت سے جان چھوٹ چکی ہے،2018کا مینڈیٹ چوری کرنےوالے کو گھر بھیج دیاہے،عمران نیازی سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہے، عمران خان سے پنجاب کے عوام نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیاہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نیازی رو رہاہے کہ لندن سے سازش کی گئی،یہ کہتاتھا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی،عمران نیازی سیاست تیرے بس کی بات نہیں،نوازشریف جب وطن واپس آیا تو تمہیں لگ پتہ جائےگا،آج شہبازشریف وزیراعظم،حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے شیروانی پہن بھی لی تم نے پھر بھی کچھ نہیں کیا،نوازشریف نے عمران خان کو واپس کنٹینرپر چڑھادیا،نوازشریف کا مقابلہ تمہارے بس کی بات نہیں ہے،نوازشریف کاکیامقابلہ کروگےتمہاری توشہبازشریف سےٹانگیں کانپتی ہیں، عمران خان 12 بجےآفس آتاتھااور 4 بجےواپس چلاجاتاتھا،اس کے بعد اسکی کوئی خبر نہیں ہوتی تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی کمائی عمران عمران خان کی زندگی بھر کی کمائی سے زیادہ ہے، عمران خان نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحفے بیچے، دوسرے ملکوں نے عمران کیلئے اسپیشل تحفے بنوائے اور عمران خان نے بیچ دیئے، ریاست کے تحفے بیچ کرکہتے ہیں کہ میرے تحفے میری مرضی، عمران خان کو سب چیزوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان تمہیں توشہ خانے سےمتعلق ہر سوال کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ انتخابات سے نہیں ڈرتی، انتخابات سےوہ ڈرتےہیں جواپنی حکومت میں ضمنی انتخاب ہارجائے، عوام کی طاقت آج بھی ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آخری منٹ تک منتیں کرتا رہا، کبھی اسٹیبلشمنٹ کےپاؤں پکڑے،کبھی زرداری کی منت کرتارہا۔ لیگی رہنما نے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کی کارکردگی کا خانہ خالی ہے، کارکردگی کا خانہ خالی ہوتو سازش جیسا ڈرامہ رچانا پڑتا ہے ، عمران خان صاحب رونادھونابندکرو۔