کراچی: پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ایک بار پھر چھوٹے اسکول امتحانی سنٹررزبن گئے

کراچی: پیسہ پھینک تماشہ دیکھ، ایک بار پھر چھوٹے اسکول امتحانی سنٹرر بن گئے
کیپشن: KARACHI: Look at the spectacle of throwing money, once again small schools have become examination centers

ویب ڈیسک: پیسہ دو، امتحانی سینٹرز بنواؤ، ایکبار پھر چھوٹے اسکول امتحانی سینٹرز بنادئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق نقل کے رجحان کو کم کرنے کیلئے چھوٹے اسکولوں کو سینٹرز بنانے سے روکا گیا۔ تاہم لانڈھی ٹاؤن میں مبینہ طورپر 60ہزار سے ایک لاکھ روپے لیکر چھوٹے اسکولوں کو سینٹرز بنادیا گیا۔ 

میٹرک انتظامیہ نے رشوت کے عوض 100اور 120گز والے اسکولز امتحانی سینٹرز بنادئیے۔ لانڈھی ٹاؤن کے 19 امتحانی مراکز میں سے نجی اسکولوں میں بنائےگئے 10سینٹرز انتہائی چھوٹے ہیں۔ 

میٹرک امتحانات میں 350,198 امیدوار امتحان میں شریک ہونگے۔ شہر بھر کے طلبہ و طالبات کیلئے 250امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News