پاکستان میں  سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

پاکستان میں  سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) پاکستان  میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہو گیا، 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار  143 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوگئی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 650 روپے پر برقرار رہی۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہونے سے 2 ہزار 343 ڈالر فی اونس ریکارڈ ہوا۔

اسٹا ک مارکیٹ: 

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا بھرپور تیزی پر اختتام ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 54 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ڈالر کی قیمت: 

کرنسی مارکیٹ کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 279 روپے 69 پیسے پر برقرار رہی۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہو کر 278 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔