اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

 اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: Orya Maqbool Jan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار اوریا مقبول جان کے کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے  نے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی ۔

ذرائع کے مطابق اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں ، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا، ایف آئی اے اوریا مقبول جان کے موبائل کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی ۔

اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ سے ایک گروپ پکڑا گیا جو اداروں ، اعلی عدالتی شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ کرتا تھا،   واٹس ایپ گروپ میں انکشاف ہوا کہ اوریا مقبول جان پیسے لے کر اداروں کے خلاف سکریپٹ بھی لکھا کرتے تھے، واٹس ایپ گروپ میں ڈیپ فیک کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر کو بنا کر حکومت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا جا رہا تھا ۔

ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا اوریا مقبول جان واٹس ایپ گروپ میں دیگر افراد کو حکومتی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ہدایات بھی دیتے پائے گئے ۔

Watch Live Public News