علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی؟ عظمیٰ بخاری نے بڑی خبردیدی

 علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی؟ عظمیٰ بخاری نے بڑی خبردیدی
کیپشن: Uzma Bukhari
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل، کہا کہ  علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فورا بعد سے جاری ہے، نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پہ قبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناتھا بیرسٹر سیف آپ تین میں ہیں نہ 13 میں ہے،  آپ کو بشری بیگم جانتی ہے نہ آپکو علیمہ خان جانتی،بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے نون میں سے شین نکالنے والا ایک بازیگر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے،آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلی کی پرفارمنس قوم کو بتائیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا  علی امین گنڈاپور ٹی وی سکرینوں پر بغلیں بجھاتے بند کمروں میں پاؤں پکڑتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا۔

 نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News