ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑ گئی!!!

ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑ گئی!!!
پبلک نیوز: ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑ گئی، اہم رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق ن لیگ تحصیل کہوٹہ کےرہنما راجہ ثاقب، راجہ قمر یعقوب، راجہ واحد، راجہ طاہر اعظم اور سابقہ کونسلر احمد نواز اپنے ساتھیوں اور دھڑے سمیت چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور ضلعی قائدین زبیر احمد اور فیاض تبسم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ق) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ق اپنی تنظیم سازی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے. کچھ روز قبل سرگودھا سے پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا. پیپلزپارٹی سرگودھا کے جنرل سیکرٹری چودھری وارث ندیم وڑائچ، یوسی بھابھرا سے ن لیگ کے چیئرمین چودھری آصف رانجھا اور سابق چیئرمین چودھری محمد باطن رانجھا نے مسلم لیگ ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا. تینوں نے رہنماؤں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد چل رہا ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بے وقت اور بے موقع فیصلے نقصان کا باعث ہوتے ہیں۔ لیڈر کو پتہ ہوتا ہے کون سا کام کس سے اور کب لینا ہے۔ بطور وزیراعلیٰ پنجاب جو ٹیم بنائی تھی اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھاکہ سیاست میں کوئی چیز آخری نہیں ہوتی۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری کولیشن شاندار تھی، سیاسی طور پر آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، الیکشن مہم کے دوران ہمارے دور حکومت کے کام لوگوں کو یاد کروائیں، سیاست میں جو عوام کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے انہیں عوام کا ترجمان بننے کا بھی کوئی حق نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔