راولپنڈی : پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر جمع ہوئے، کارکنان کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر شمع روشن کی گئیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے کل لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، کارکنان کی جانب سے بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ کے قریب شہید کیا گیا تھا۔