ہانیہ عامر کی خاتون مینیجر سے مردوں کی بدتمیزی، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کردی

ہانیہ عامر کی خاتون مینیجر سے مردوں کی بدتمیزی، اداکارہ نے پوسٹ شیئر کردی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈیلس میٹ اینڈ گریٹ میں آرگنائیزر کی بدتمیزی کے حوالے سے معلوم ہونے پر شوبز ستارے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کےمطابق ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ شہ سرخیوں میں زیادہ جگہ بناتی نظر آرہی ہے اور اسکی وجہ ایونٹ کے شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا وہاں سے غائب ہوجانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ شروع ہونے کے صرف 35 منٹ کے بعد ہی ہانیہ عامر اپنے ہوٹل  واپس لوٹ گئی تھیں اور ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ بھی ایونٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

اسٹیج خالی ہوجانے پر وہاں موجود فینز ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کے پروفیشنلزم پر سوال اٹھاتے دکھے لیکن اس کی وجہ سے سب انجان تھے جسکا خلاصہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری سے کیا۔

  ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 'ایونٹ میں سب ٹھیک تھا، وہ فینز کے ساتھ تصاویر بنواکر واپس سیٹ پر آئیں تو دیکھا میری منیجر سے مرد آرگنائیزر بد تمیزی سے بات کر رہے تھے جس پرانہیں  ایسا کرنے سے روکا، بیک اسٹیج فینز کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے وہ ہی شخص آگیا اور اس نے بدتمیزی کی اور وہاں سے نکلنے کو کہا جس کے بعد وہ ہوٹل واپس لوٹ گئیں'۔

ہانیہ عامر نے اپنے طویل نوٹ میں خاتون منیجر سے کی جانے والی بدتمیزی پر سخت ردِ عمل دیا اور کہا کہ وہ ایسا رویہ برداشت نہیں کرسکتیں۔

  ہانیہ عامر کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف کے بعد شوبز ستارے بھی ہانیہ عامر کی حمایت کرنے میدان میں اتر آئے ہیں اور اداکارہ کی اسٹوریز شیئر کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کے حق میں آواز بلند کرنے والوں میں اداکارہ حرا خان، یشما گِل، انوشے اشرف، مایا علی، اداکار  اذان سمیع خان، ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر یوخانو اور کاشف آفریدی شامل ہیں۔

Watch Live Public News