(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار عامر خان نے اپنی فلموں سے حاصل ہونے والی کمائی سے متعلق حیران کُن انکشاف کر دیا۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار عامر خان اپنی کمال اداکاری اور کاروباری ذہانت کیلئے شہرت رکھتے ہیں، ان کا شمار بالی ووڈ کے موجودہ بڑے فنکاروں میں ہوتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ فلموں کے لیے کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔
عامر خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فلم بنانے کے لیے کوئی فیس نہیں لیتا بلکہ فلم کے منافع میں حصہ لیتا ہوں تاکہ فلم کو نقصان نہ ہو اور سنیما کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے فلموں سے حاصل ہونے والے معاوضے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے بجٹ میں اپنی فیس نہیں رکھتا اور یہ بات میرے لیے واقعی کام کرتی ہے۔ میری فلمیں 10سے 20 کروڑ بھارتی روپے میں بنتی ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ اتنی رقم میری فلمیں کمائیں گی۔
اداکار کے مطابق اگر میری فلم باکس آفس پر ناکام ہو جاتی ہے تو مجھے کوئی پیسہ نہیں ملتا۔