پیٹرول 20 روپے مہنگاکرنے کی تجویز

پیٹرول 20 روپے مہنگاکرنے کی تجویز

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں19 روپے 61 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپےفی لیٹربڑھے گی جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے ہے۔ اس کے علاوہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔