گلیڈی ایٹرز چاروں شانے چت، زلمی جیت گئے

گلیڈی ایٹرز چاروں شانے چت، زلمی جیت گئے
کراچی (پبلک نیوز) پی سی ایل میلہ زور شور سے اپنے عروج کی جانب گامزن، پشاور زلمی کا شاندار کم بیک، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہاڑ جیسے ہدف کو بھی حاصل کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا، 199 کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز نے 81 رنز کے ساتھ شاندار اننگز کھیلی جبکہ اعظم خان نے بھی 47 رنز کے ساتھ نمایاں انداز میں اننگز کھیلی۔ مقررہ 20 اوورز میں کوئٹہ نے 198 رنز بنائے۔ پشاور کی جانب سے وہاب ریاض 2 اور ثاقب محمود نے 3 وکٹیں اڑائیں۔ پی ایس ایل 6 میں اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے زلمی میدان میں اترے اور 19.3 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ پشاور کی جانب سے یہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا گیا۔ حیدر علی مین آف دی میچ قرار پائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔