پولینڈ کی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت

پولینڈ کی یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت
وارسا: ( پبلک نیوز) پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو زمینی راستے سے اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق پاکستانی شہری 15 دنوں کے اندر آگے سفر کر سکتے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آج سے پی سی آر ٹیسٹ، ویکسی نیشن اور قرنطینہ سرٹیفکیٹس سمیت کورونا وائرس کی تمام پابندیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ذاتی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے پاس کارآمد ڈرائیونگ لائسنس ان کے نام پر رجسٹریشن اور کارآمد انشورنس پریمیم ہونا لازمی ہے۔ نام پر گاڑی نہ ہونے کی صورت میں کسی بھی شخص کے پاس مستند ترجمے کا حامل نوٹرائزڈ مختارنامہ ہونا چاہیے۔ https://twitter.com/PakinPoland_/status/1497186310372663327?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497186310372663327%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F80803%2Fpoland-russia-ukraine-pakistani-students-war%2F دوسری جانب پی آئی اے نے بھی یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے آپریش تیار کر لیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ترنوپل میں یکجا ہوں گے۔ ترنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔ https://twitter.com/PakinUkraine/status/1497156716189921299?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497156716189921299%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F80803%2Fpoland-russia-ukraine-pakistani-students-war%2F ترجمان نے بتایا کہ پرواز کی تیاری کی جا رہی ہے۔ طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کر دی جائے گی۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے کی یہی روایت ہے کہ جب ملک کو ضرورت پڑتی ہے وہ قدم بڑھاتی ہے۔ https://twitter.com/PakinUkraine/status/1497199414548516866?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497199414548516866%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F80803%2Fpoland-russia-ukraine-pakistani-students-war%2F ادھر کیف میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یوکرین میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور سفارتخانہ ان کی حفاظت اور وہاں سے انخلا یقینی بنانے کے لئے ان تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ ترنوپل میں سفارتخانہ مکمل طور پر فعال ہے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئیل کھوکھر نے تمام طلبہ کو ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لئے کہا ہے تاکہ انہیں وطن واپسی کے لئے ترنوپل منتقل کیا جا سکے۔ https://twitter.com/KonnectPakistan/status/1497195778888114195?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497195778888114195%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F80803%2Fpoland-russia-ukraine-pakistani-students-war%2F سفارتخانے نے ترنوپل میں سہولت مرکز اورLVIV ریلوے سٹیشن پرReception پوائنٹ قائم کیا ہے اور پاکستانی طلبہ کو پولینڈ بھیجا جائے گا۔ پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے فوکل پرسن سے سرحد پار سہولت کے لئے 48668059876 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News