جہانگیر ترین علاج کیلئے لاہور سے لندن روانہ

جہانگیر ترین علاج کیلئے لاہور سے لندن روانہ
لاہور ( پبلک نیوز) جہانگیر ترین علاج کے لئے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ جہانگیر ترین معدے کے السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں ایک ہفتہ زیرعلاج رہیں گے۔ شہباز شریف نے جہانگیر ترین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ شہباز شریف آصف علی زرداری کی جانب سے انکو پھولوں بھی بجھوائے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے جسم میں خون بننے کم ہوگیا تھا۔ معدے میں السر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ گذشتہ دنوں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج رہے۔ جہانگیر ترین لندن میں اپنا چیک آپ کروائیں گے۔ جہانگیر ترین نے جانے سے پہلے اپنے گروپ کے لئے پیغام دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ چیک اپ کے لئے جار ہا ہوں۔ متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔