ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق شہرام ترکئی اور عاطف خان کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے کیس کی سماعت جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ دونوں کے خلاف وفاقی حکومت کےدو کیسز ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب میں ان کے خلاف ایک شکایت درج ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کے خلاف مقدمات کی رپورٹ تین روز میں جمع کروائیں،آئندہ سماعت تک شہرام ترکئی اور عاطف خان کو گرفتار نہ کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ضمانت میں توسیع اور رپورٹ طلب کرکے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔