اسلاموفوبیا،نسل پرستانہ بیان کے بعد برطانوی سیاست دان لی اینڈرسن کی پارلیمانی رکنیت معطل 

اسلاموفوبیا،نسل پرستانہ بیان کے بعد برطانوی سیاست دان لی اینڈرسن کی پارلیمانی رکنیت معطل 
کیپشن: Lee Anderson
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک:برطانیہ میں ٹوری پارٹی کے سرکردہ سیاست دان لی اینڈرسن اسلاموفوبیا  ، نسل پرستانہ بیان کے بعد  ان کی پارلیمانی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں یا دارالعوام کے رکن لی اینڈرسن کا تعلق وزیر اعظم رشی سوناک کی کنزرویٹیو پارٹی سے ہے اور وہ ٹوری پارٹی کے پارلیمانی حزب کے ایک سابق نائب سربراہ بھی ہیں۔

لی اینڈرسن نے جمعہ  کو ایک متنازعہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے مسلمان میئر صادق خان اسلام پسندوں (اسلامسٹس) کے کنٹرول میں رہتے ہوئے کام کرتے ہیں۔

وسطی انگلینڈ کے ایک پارلیمانی حلقے سے ہاؤس آف کامنز کے رکن منتخب ہونے والے لی اینڈرسن کے اس بیان پر خود لندن کے میئر صادق خان نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا جبکہ برطانیہ میں اس ٹوری سیاست دان کے مذکورہ بیان کو نسل پرستانہ سوچ کا مظہر اور اسلاموفوبیا کو ہوا دینے والا موقف قرار دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News