برطانوی حکومت نے  مشہور مرحوم گلوکار جارج مائیکل کے نام کا سکہ جاری کر دیا

 برطانوی حکومت نے  مشہور مرحوم گلوکار جارج مائیکل کے نام کا سکہ جاری کر دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:برطانیہ کے رائل منٹ نے بتایا کہ نیا سکہ جس میں مائیکل کو ٹریڈ مارک سن گلاسز پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے ،یہ میوزک اسٹار کے 1987 کے ہٹ سولو سنگل فیتھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

سکے کو مائیکل اسٹیٹ سے منظور شدہ مصور اورمجسمہ ساز سینڈرا ڈیانا نے ڈیزائن کیا تھا.  رائل منٹ کی کلکٹر سروسز کی ڈائریکٹر ریبیکا مورگن نے کہا کہ بینڈ ویمپ کے آغاز سے ہی جارج مایئکل سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سولو موسیقاروں میں ایک عالمی سپر اسٹار تھے .

جارج مائیکل نے اپنی موسیقی اور منفرد انداز سے نسلوں کو متاثر کیا،ریبیکا مورگن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جارج مائیکل کو دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی طرف سے پیار کیا گیا،ہمیں ان کی زندگی اور میراث کا جشن مناتے ہوئے برطانیہ کی جانب سے سرکاری سکہ متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے.

 مائیکل بینڈویمپ سے 1980 کی دہائی میں کامیاب سولو کیریئر شروع کرنے سے پہلے کرسمس کے دن 2016 میں 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.

حکام کےمطابق نیا سکہ رائل منٹ کی میوزک لیجنڈر سیرز میں تازہ ترین اضافہ ہے،جس نے پہلے ڈیوڈ بووی،ایلٹن جان اور کوئین کو سکوں سے نوازا،جو پیر کو خریدنے کےلئے دستیاب ہو گا.

Watch Live Public News