ویب ڈیسک: مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئےایک اور بری خبر ،وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لیں،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔
اوگرانے یکم سے 15 مارچ تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔