زمبابوے کے وزیرِ خارجہ کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

زمبابوے کے وزیرِ خارجہ کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

ہرارے (پبلک نیوز) اکسٹھ سالہ زمبابوے کے وزیر خارجہ سیبو سیسومویو کووڈ سے انتقال کرگئے، وہ مقامی اسپتال زیرِعلاج تھے۔

 غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق زمبابوے کے وزیر خارجہ سیبو سیسومویو کا کورونا سے انتقال ہو گیا جن کی عمر 61 سال تھی، حکومتی ترجمانوں کے مطابق وزیرِخارجہ مویو میں کچھ د ن پہلے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وہ مقامی ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

سیبو سیسو مویو سابق فوجی جرنل تھے انہوں نے فوجی بغاوت کے بعد 2018 میں صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے کا ٹیلی ویژن پر اعلان کیا تھا جس کے باعث انہیں کافی شہرت ملی تھی۔

بعد ازاں انکی شہرت کو مد نظر رکھتے ہوئے زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن نے انہیں بطور وزیر خارجہ اپنی کابینہ میں شامل کر لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔