ماہرہ خان سے ملاقات کے دورا ن معروف ٹی وی اداکارہ درفشاں رو پڑیں

ماہرہ خان سے ملاقات کے دورا ن معروف ٹی وی اداکارہ درفشاں رو پڑیں

پبلک نیوز: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں تھوڑے عرصے میں شہرت کی بلند یوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ وہ فلم سٹارماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہیں، جب ان سے پہلی بار ملی تو رو پڑ ی تھیں۔

کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں نے ایک ویب انٹرویو میں بتایا کہ میں ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان کی بہت بڑی مداح ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ا ن کے بارے اتنی جذباتی تھی کہ جب میں ان سے پہلی بار ملی تو رونے لگ پڑی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والا ماہرہ خان کا ایک ڈرامہ دیکھا تو میں اس ڈرامے سے اس قدر متاثر ہوئی کہ میں نے اسی وقت ایکٹنگ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔