ملک میں اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ملک میں اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.79 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکی خام تیل 70.09 ڈالر سے بڑھ کر 76.88 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔ برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5.46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی برینٹ کی 76.60 ڈالر سے بڑھ کر 82.06 ڈالر پر ٹریڈ جاری ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی فی بیرل قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،   عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی 83 ڈالر سے بڑھ کر 89 ڈالر پر ٹریڈ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں بھی فی بیرل 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ  ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں ڈیزل کی فی بیرل قیمت 93 ڈالر سے بڑھ کر 97 ڈالر ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک میں اگلے ہفتے پٹرول اور ڈیزل 10 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News