فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز

فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دیدی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے ٹویٹ جس میں انہوں نے حکومتی اتحاد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں کیونکہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔