'انصاف کا قتل نا منظور' مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

'انصاف کا قتل نا منظور' مریم نواز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لکھا کہ ' انصاف کا قتل نا منظور' خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قراردے دی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا اور گورنر پنجاب یا صدر مملکت کو آج رات ہی ان سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔