کراچی: اکبربگٹی کے خاندان میں خونی تصادم: بھانجے،بھتیجے سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی: اکبربگٹی کے خاندان میں خونی تصادم: بھانجے،بھتیجے سمیت 5 افراد ہلاک
کیپشن: کراچی: اکبربگٹی کے خاندان میں خونی تصادم: بھانجے،بھتیجے سمیت 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیفنس فیز سکس خیابان نشاط پر دو گروہ کے درمیان فائرنگ سے پانچ افراد کی ہلاکت کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دونوں گروپوں کا تعلق سردار اکبر بگٹی کے خاندان سے تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق خیابان نشاط پر دونوں گروپوں کی گاڑیاں آمنے سامنے آتے ہی مسلح افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سردار اکبر بگٹی کے بھانجے بھتیجے سمیت پانچ افراد جان سے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث ہونے کے شبے میں 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس واقعہ کی تفتیش کے ساتھ ملزمان کی تلاش بھی کر رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروہ اکبر بگٹی کے بھتیجے فہد بگٹی اور دوسرا گروہ اکبر بگٹی کے بھانجے علی حیدر بگٹی کا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں اکبر بگٹی کا بھتیجہ فہد بگٹی اور اسکا گن میں جان سے گئے۔ دوسرے گروہ میں شامل اکبر بگٹی کے بھانجے علی حیدر اور میر محسن سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ میں بڑے ہتھیاروں کو کھلے عام استعمال کیا گیا۔

Watch Live Public News