ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی کا رجحان ہے اور انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری دن (جمعہ کے روز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 75 پوائنٹس کی مندی کسے کاروبار کا آغاز ہوا۔بعد ازاں گراوٹ کا رجحان جاری رہا اور پی ایس ایکس میں 126 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 276 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس 78 ہزار 192 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی بازارِ حصص میں شدید مندی کے ساتھ ہوا تھا جب انڈیکس 78 اور 79 ہزار کی دونوں نفیساتی سطحوں سے گر گیا تھا۔ بعد ازاں رواں کاروباری ہفتے کا آغاز بھی اسی مندی کے ساتھ ہوا اور پہلے ہی دن اسٹاک مارکیٹ میں مایوسی کے بادل چھائے رہے۔