صدر ایردوان کا 10 سال پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو تیار

صدر ایردوان کا 10 سال پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو تیار

استنبول(پبلک نیوز) صدر ایردوان کا 10 سال پرانا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو تیار ، استنبول کینال کا سنگ بنیاد آج رکھا جائے گا.

صدر ایردوان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے. 45 کلومیٹر طویل نہر بحیرہ مرمرہ کو بحیرہ اسود سے ملائے گی. اس منصوبے پر 15 ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ آئندہ دو سال میں مکمل ہو گا. ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ شہر کے راستے ایک نئی نہر پھیلانے کا یہ پہلا موقع ہو گا۔ استنبول کے میئر اکرم اماموگلو نے کہا کہ حکومت کنال استنبول کی تعمیر کے لئے ایک ابتدائی اقدام کے طور پر پل کی تعمیر کا آغاز کررہی ہے لیکن حکومت نے آبی گزرگاہ کی تعمیر کے بارے میں سوچنے سے پہلے ہی اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیاتی گروپوں اور حریف سیاسی جماعتوں کی مخالفت کے باوجود کنال استنبول کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات سے عین قبل اپریل 2011 میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا ، لیکن مالی اعانت کے مسائل کی وجہ سے ابھی تک جزوی طور پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ہے۔

استنبول کے میئرنے بتایا کہ 880 میٹر لمبا یہ پُل نارتھ مارمارا موٹر وے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔ استنبول کا میئر مرکزی حزب اختلاف کی ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کا رکن ہے۔ انہوں نے کہا ، "یہ کنکریٹ نہر ریاست کا منصوبہ نہیں ہے ، یہ انتخابی وعدہ تھا اور اب بھی ہے۔"

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔