فون کال پر 77 فیصد تک ٹیکس لیا جائے گا

فون کال پر 77 فیصد تک ٹیکس لیا جائے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا نیا بوجھ، موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی فی منٹ کال پر اوسط 33 پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ اس طرح پانچ منٹ کی فون کال پر انڈسٹری 1 روپے 65 پیسے وصول کرتی ہے۔ پانچ منٹ کی کال پر 50 فیصد سے بھی زائد ٹیکس عائد ہوجائے گا۔ موبائل فون خدمات پر پہلے ہی جی ایس ٹی 32 پیسے اور ود ہولڈنگ ٹیکس 20 پیسے عائد ہے۔ موبائل فون پر 1 روپے 65 پیسے کی فون کال پر 1 روپے 27 پیسے ٹیکس دینا ہوگا۔ فون کال پر ٹیکس 77 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔