اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا۔ پبلک نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی سب سے بڑی شرط پوری کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ہنگامی بنیادوں پر شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا ہے۔جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار شرح سود 22 فیصد ہوگئی۔ملک بھر میں شرح سود21فیصد سے بڑھ کر22فیصد ہوئی۔