آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈ لاک ختم ہو گیا، جلد معاہدہ طے پانے کاامکان، ذرائع

آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈ لاک ختم ہو گیا، جلد معاہدہ طے پانے کاامکان، ذرائع
اسلام آباد: وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض بحالی پروگرام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ، جلد سٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے، پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان جلد اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کو میمورنڈیم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی بھی فراہم کر دیا گیا ہےآئی ایم ایف کل ایم ای ایف پی پر اپنا ردِ عمل دے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہو گیا تھا، ایم ای ایف پی کی منظوری کے فوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہوگا ،جس میں پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پینشن میں اصلاحات متعارف کرا دیں ہیں، ایک لاکھ ڈالر تک بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز واپس لے لی گئی ہے اسی طرح تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی بھی اٹھا لی گئی ہے جبکہ پٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کا مطالبہ بھی مان لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی آخری شرط شرح سود میں اضافے سے متعلق بھی تسلیم کرتے ہوئے شرح سود کو 21 سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔