ویب ڈیسک: اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی کے بعد معروف ڈریس ڈیزائنر محمود احمد بابو کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم فہد عرف بوٹا گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم فہد جٹ عرف بوٹا نے معروف ڈریس ڈیزائنر محمود احمد بابو کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔
ایس پی محمد سلمان لیاقت کا کہنا تھا کہ ملزم فہد کو چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
سلمان لیاقت کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔