دہلی کے وزیر اعلی اورند کیجریوال کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

دہلی کے وزیر اعلی اورند کیجریوال کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

(ویب ڈیسک )   سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کجریوال کو دہلی ہائی کورٹ کے باقاعدہ ضمانت دینے کے ٹرائل کورٹ  کے فیصلے کو روکنے کیخلاف چیلنج کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 یادر ہے سی بی آئی  نے منگل کو تہاڑ جیل میں اے اے پی سپریمو اروند کجریوال  سے پوچھ گچھ کی تھی اور ایکسائز پالیسی کیس کے سلسلے میں ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

اروند کیجریوال کے وکیل وویک جین نے  موقف اختیار کیا کہ ان کی قانونی ٹیم کو میڈیا کے ذریعے تہاڑ جیل کے اندر ان سے پوچھ گچھ کے بارے میں معلوم ہوا۔

 ان کا کہنا تھاکہ  جس انداز میں یہ کیا گیا ہے اس سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں، انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے پر زور دیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ایس پی سنگھ، نے کہا کہ سی بی آئی انہیں انتخابات سے پہلے گرفتار کر لیتی لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

 تاہم راؤس ایونیو کورٹ میں پیشی کے موقع  اروند کیجریوال کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود سی بی آئی افسران کے بھی ہوش اڑ گئے۔ انکشاف ہوا کہ سی ایم کیجریوال کا شوگر لیول کافی کم ہوگیا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر دوسرے کمرے میں لے جایا گیا۔ عدالت سے سی ایم کیجریوال کی عدالتی تحویل کا مطالبہ  قبول کرتے ہوئے انہیں سی بی آئی کے حوالے  کردیا ہے۔

اس دوران کیجریوال کے وکیل وکرم چودھری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے۔ سی ایم کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی ان سے ملنے راؤس ایونیو کورٹ پہنچیں۔

Watch Live Public News