ملک کے مختلف شہروں کہیں طوفافی بارشیں کہیں بوندا باندی

ملک کے مختلف شہروں کہیں طوفافی بارشیں کہیں بوندا باندی

(ویب ڈیسک )  ملک کے مختلف شہروں میں کہیں طوفانی بارشیں کہیں بوندا باندی  ، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی میں طوفانی  موسلادار   بارش نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بارش کا پانی رہائشی گھروں  اور دکانوں کے اندر داخل ہوگیا. بارش سے کئی  مکانا ت کی چھتیں  اور چاردیواریاں بھی منہدم ہوگئیں ۔

بارش سے سدا بہار ہوٹل کی چھت  گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔   11 کے وی کے لائن کے کئی کھمبے گر گئے۔اسکے علاوہ مقامی جامع مسجد کا مینار بھی گر گیا۔

دوسری جانب    کراچی میں سمندری ہوائیں چل پڑی گرمی کازور ٹوٹ گیا۔ شہر کےمضافاتی علاقوں میں موسم خوشگوار  ہوگیا۔گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں کالے بادل چھا گئے ہیں۔ سہراب گوٹھ،بحریہ ٹاون،گلشن معمار،سرجانی میں بھی کالے بادل  ہیں۔

ادھرناظم آباد،گلستان جوہر، حسن اسکوائر،یونیورسٹی روڈپرآندھی اوربوندا باندی شروع ہوگئے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ    کراچی میں مون سون کےتحت بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے  ہفتے میں  ہونے کا امکان ہے،لوکل ڈیولپمنٹ کے تحت بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے،  سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کل سے شہرقائد کے موسم میں مزید بہتری  کا امکان ہے۔

Watch Live Public News