اینٹی کرپشن کا اہم کاروباری شخصیات کیخلاف گھیرا تنگ

 اینٹی کرپشن کا اہم کاروباری شخصیات کیخلاف گھیرا تنگ
کیپشن: Anti-corruption
سورس: web desk

جابروقاض(پبلک نیوز) اینٹی کرپشن ویجیلینس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے   نوٹسز کا معاملہ ، صابر امیر مٹھو ، چودھری اشرف اور حامد مشتاق آج  اینٹی کرپشن میں پیش نا ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق تینوں   کاروباری شخصیات کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے پر  تحقیقات جاری ہیں،اینٹی کرپشن نے تینوں  کو آج   طلب کیا تھا ،تینوں افراد آج پیش نا ہوئے  اور نا ہی کوئی جواب جمع کروایا ۔

اینٹی کرپشن حکام نے  تینوں کو اپنے ساتھ ذرائع آمدنی اور اثاثوں  کی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے بھی چودھری محمد اشرف اور  صابر مٹھو  کو منی لانڈرنگ تحقیقات میں 27 جون کو طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے نے  حامد مشتاق کو 28 جون کو طلب کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News