راجن پور میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ

راجن پور میں اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ

پبلک نیوز : راجن پور میں مقامی ضرورت کے پیش نظر ہفتہ اور اتوار کی بجائے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کے روز مارکیٹس بند رکھنے کی باقاعدہ اجازت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ہفتہ میں دو دن مارکیٹس بند رکھی جاتی ہیں۔ مقامی ضرورت کے پیش نظر راجن پور میں جمعہ کے روز مارکیٹس بند رکھنے کی اجازت دی جا رہی ہیں۔ راجن پور میں مارکیٹس نئے لاک آرڈرز کے مطابق 6 بجے ہی بند ہوں گی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ وقت پر دوکانیں کھولے اور بند کرے۔ دوکاندار اور گاہک کاروباری اوقات کار میں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ہجوم کرنے سے گریز کریں۔کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقررہ وقت پر کام کرنے سے حالات میں بہتری آئے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔