سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سابقہ اہلیہ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: Ambreen Sardar allegations
سورس: web desk

(دانش منیر /پبلک نیوز) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل کے خلاف الزامات عائد کرنے والی خاتون کے الزامات پر سوالیہ نشان، پولیس رپورٹ اور عدالت کے فیصلے نے پنجاب کے عنبرین سردار کے تمام الزامات کو مشکوک بنادیا/ پولیس رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق الزامات عائد کرنے والی خاتون عنبرین سردار پولیس کے پاس ایک بار  پیش ہی نہ ہوئی، پولیس نے نورالامین مینگل اور خاتون عنبرین سردار کو طلب کیا، عنبرین سردار پیش ایک بار پیش نہ ہوئیں، سیکرٹری داخلہ پنجاب سینیئر بیوروکریٹ ہونے کے باوجود پولیس کے روبرو پیش ہوئے،عنبرین سردار مقدمے کے اندراج کے لئے اور الزامات کی تصدیق کیلئے پولیس کے روبرو ایک بار is پیش نہ ہوئیں۔

پولیس رپورٹ میں سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے بتایا کہ عنبرین سردار پہلی بیوی کو طلاق دینے پر مجبور کرتی رہی،عنبرین سردار  بچوں کو گھر سے نکالنے پر بھی مجبور کرتی رہی، 2020 میں عنبرین سردار کو طلاق دے دی۔

عنبرین سردار کو طلاق کا 15 جون 2020 کو نادرا کا سرٹیفکیٹ جاری ہوا، عنبرین سردار کے تمام الزامات جھوٹے ہیں، بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے،گذشتہ 4 سال سے عنبرین سردار سے کوئی رابطہ نہ ہے، عنبرین سردار نے اپنے انٹرویوز میں 4سال سے نہ ملنے کا اعتراف بھی کیا۔

عنبرین سردار میڈیا کا غلط استعمال کرکے بلیک میل کررہی ہے، سائل قانون کا پابند ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا، حکومت کا ملازم ہے،عنبرین سردار نے الزامات کی تصدیق کے لئے پولیس تفتیش میں اپنا موبائل فون بھی نہ دیا،عنبرین سردار الزامات کی تصدیق کیلئے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر