کوہاٹ، حریم قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہ ہو سکی

کوہاٹ، حریم قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہ ہو سکی

کوہاٹ(پبلک نیوز) ننھی حریم قتل کیس کا پوسٹ مارٹم 24 گھنٹوں بعد بھی موصول نہ ہوسکی۔

کوہاٹ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی حریم کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے حریم کی لاش ایک گھنٹے تک اسپتال میں پڑی رہی۔ ایم ایس کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ دیر سے آنے پر ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے،جبکہ پوسٹ مارٹم میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر نے دو لیڈی ڈاکٹروں کو معطل کر دیا۔

دوسری جانب پولیس نے شک کی بنیاد پر چالیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت نہ ہوسکی۔

علاقہ عمائدین نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کو 48 گھنٹوں کا وقت دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی نالے کے قریب سے لاش برآمد ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔