حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے 1 ارب روپے کی مختص

حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے 1 ارب روپے کی مختص

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے حکومتی اخراجات کی کمی کا اعلان کیا۔ حکومت میں ہوتے ہوئے پرنٹ اور براڈ کاسٹ میڈیا کو اشتہار بھی انتہائی کم دیئے۔ اس پالیسی کو بعد ازاں تبدیل کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اپنے منصوبہ جات کی تشہیر کے لیے کہا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تشہیر کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے دی گئی درخوات پر ای سی سی نے تشہیری مہم کے لیے فنڈز کی منظوری دی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔