عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی مںظوری

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی مںظوری

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر قرض کی مد میں جاری کرنے کی مںظوری دے دی ہے۔

دی ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی گئی ہے جو احساس پروگرام کے لیے ہوں گے۔ احساس پروگرام کے تحت یہ رقم غربت کو کم کرنے کے لیے استعمال میں لائی جائے گی۔ وسیلہ تعلیم پروگرام اور نشوونما پروگرام کے لیے بھی اس رقم کو استعمال کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل مونیٹیری فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے بھی پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم قرض کی مد میں جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔