اصل عورت مارچ کی تصاویر سامنے آ گئیں

اصل عورت مارچ کی تصاویر سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک: عورت مارچ ہر سال 8 مارچ منعقد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے عورت مارچ متنازع ہو گیا ہے جس وجہ سے اس پر کافی تنقید کی جاتی ہے۔

لیکن سماجی رابطوں کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اصل عورت مارچ ہے۔ یہ تصویر انھوں نے یوم پاکستان پر یوم پاکستان کی خواتین اہلکاروں کے مارچ پر مبنی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے اپنی اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ مارچ ہم ہر سال 23 مارچ کو دیکھتے ہیں جو پاکستان کی اصل کہانی بتاتا ہے۔ خواتین ہر میدان میں آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ ماشااللہ!

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے خواتین دستوں کی پریڈ پر مبنی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے اسے حقیقی عورت مارچ قرار دیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔