لاہور: ( پبلک نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری پرویز الہیٰ نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، صرف کردار تبدیل ہونگے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کی۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ہمارا دامن پاک اور صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔ ہانڈٰ پک چکی، آدھی بٹ چکی جبکہ آدھی بانٹی جا رہی ہے۔ ہمارا مستقبل اللہ تعالیٰ کے فضل سے روشن ہے۔ جو باہر بیٹھے ہیں۔ ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی۔