پارہ چنار: ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست گالی اور جادو پر مبنی ہے۔ جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ خاتون اول کی کرپشن پوری قوم کے سامنے لائیں گے۔ پارہ چنار میں جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جنگ ہار چکے ہو تو گالی دینا اچھی بات ہے۔ عمران خان جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ ہم سچ بولنا شروع کر دیں گے۔ ہمت ہے تو کل ایوان میں 172 بندے لے کر آئو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کسی ایک شخص کی خاطر کوئی ادارہ متنازع نہیں بنے گا بلاول بھٹو نے کہا کہ کرپشن کا نعرہ لگاتے لگاتے خیبر پختونخوا کے احتساب کے ادارے کو تالا لگا دیا۔ نیب نیب کا شور کرتا رہا۔ اپوزیشن کیخلاف ایک کیس ثابت نہیں کر سکا۔ کرپٹ کرپٹ کا شور کرتے کرتے خود سب سے کرپٹ ترین نکلے۔ عمران خان دور میں جتنی کرپشن ہوئی، 70 سالوں میں نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران کرکٹ کے کھلونے بیچ کر تو کچن نہیں چلا رہا، کچھ تو دال میں کالا ہے۔ سلائی مشینیں غریب خاندانوں کو دیتے ہیں۔ کون سی جادو کی سلائی مشین ہے جو بیچ کر امریکا میں جائیداد ملتی ہے؟ یہ کس منہ سے کرپشن پر بات کر رہا ہے؟